جیسن روئے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کو جھوٹا قراردیدیا

جیسن روئے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کو جھوٹا قراردیدیا

  

کراچی(یواین پی) انگلش بیٹسمین جیسن روئے نے اپنے ٹوئٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل فائیو میں مایوسی کے بعد پانچ بیٹ نہیں توڑے تھے۔

ندیم عمر نے یو ٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران جیسن روئے نے ڈریسنگ روم واپسی پر مایوسی کے عالم میں اپنے پانچ بیٹ توڑ ڈالے تھے جس کے بعد انہیں احمد شہزاد کی مدد سے راولپنڈی میں نئے بیٹس کا انتظام کرنا پڑا تھا۔جیسن روئے کا جواب میں کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ ان کے تین بیٹ خشک موسم کی وجہ سے ٹوٹے تھے جن کو نیٹ سیشنز میں بہت زیادہ استعمال کیا گیا تھا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ پی ایس ایل کیلئے پانچ بیٹس لے کر ہی نہیں آئے تھے بلکہ ان کے پاس تین یا چار بیٹ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -