شاہ جمال: 13سالہ لڑکے کو پھانسی‘ قاتل بدستور غائب‘ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)دوروز قبل 13سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل نہ ہو سکا نا معلوم افراد کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا ملانوالا کے رہائشی ربنواز نے بتایا کہ تین روز قبل اس کا تیرہ سالہ بیٹا محمد وسیم جوکہ موٹر سائیکل(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
مکینک کاکام سیکھتا تھا گھر سے دوکان کے لئیے نکلا کسی نے اسے پھانسی دے کر درخت سے لٹکا دیا اسی طرح دوروز قبل حسن پور ترنڈ کے رہائشی محمد اظہر نے بتایا کہ اسکی بہن شبانہ کو اسکے شوہر طارق بھٹہ نے تشدد کر کے مار ڈالا پولیس نے محمد وسیم کے قتل کا مقدمہ نامعلوم جبکہ خاتون شبانہ کا مقدمہ اسکے شوہر طارق بھٹہ کے خلاف درج کر لیا یاد رہے کہ دو روز قبل پولیس نے طارق بھٹہ کو گرفتار کر لیا تھا۔
مقدمہ