سعید انور اور عامر سہیل پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار

سعید انور اور عامر سہیل پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، موجودہ اور سابقہ کرکٹرز کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔اس تناظر میں 29 مئی سے شروع ہونے والی مہم کے پہلے مرحلے میں مداحوں نے ابتدائی 2 روز ڈریم پیئرز اوپنرز سعید انور اورعامر سہیل کا انتخاب کیا جس کے بعد ٹیسٹ مڈل آرڈر پیئرنگ کے لیے مزید 2 روز کا وقت دیا گیا، گزشتہ روز مہم کے تیسرے مرحلے میں مداحوں کو فاسٹ باؤلنگ جوڑیوں کے انتخاب کا حق دیا گیا ہے۔

مہم کے دوسرے مرحلے میں ڈریم پیئرز برائے مڈل آرڈر کی پوسٹ تقریباً 8 لاکھ سوشل میڈیا صارفین کی اسکرینز پر دیکھی گئی جہاں ٹو وائز، یوسف اور یونس کو مقبول ترین جوڑی تصور کیا گیا۔

موجودہ اور سابقہ کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے بھی اسی جوڑی کو اپنا پسندیدہ پیئر قرار دیا، جن میں راشد لطیف، محمد عامر اور عابد علی نمایاں ہیں۔سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں مقبول ترین مڈل آرڈر ڈریم پیئرز کی فہرست میں انضمام الحق اور محمد یوسف کا ڈریم پیئر دوسرا جب کہ یونس خان اور جاوید میانداد کی تصوراتی جوڑی تیسرا مقبول ترین پیئر رہا۔یونس خان نے پاکستان کی جانب سے 118 ٹیسٹ میچوں میں 33 نصف سنچریوں اور 34 سنچریوں کی بدولت 10099، محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 7530 جب کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچوں میں 8830 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -