محکمہ ریلوے‘ چار دیواری کی تعمیر میں 7لاکھ روپے کا غبن‘ مافیا سرگرم کارروائی ٹھپ کرانیکا انکشاف

محکمہ ریلوے‘ چار دیواری کی تعمیر میں 7لاکھ روپے کا غبن‘ مافیا سرگرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے شعبہ انجینئرنگ کے افسران کی ملی بھگت سے8لاکھ کاکام1لاکھ میں مکمل کرکے باقی رقم ٹھیکیدارہضم کرگیا۔ریٹائرہیڈٹرالی مین(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
نے تعمیراتی مدمیں کی جانے والی بدعنوانی کابھانڈاپھوڑدیا۔تفصیل کے مطابق جہانیاں ریلوے اسٹیشن کی حدودمیں اسسٹنٹ وے انسپکٹرکی سرکاری رہائشگاہ کی خستہ حال چاردیواری کومکمل کرنے کاتخمینہ8لاکھ روپے لگایاگیاتھا۔جس میں سمنٹ چنائی کے ساتھ نئی چاردیواری تعمیرکی جاناتھی منصوبہ کاٹھیکہ ریلوے ملتان ڈویژن کے ایک آفیسرکے عزیزنے حاصل کیا اورایک لاکھ روپے میں جہانیاں کے مقامی ٹھیکیدارکوٹھیکہ دے دیا۔جس نے گاڑے سے بنی۔پرانی دیوارکوگرانے کے بعدنئی اینٹیں لگاکرسیمنٹ کی دیواربنانے کی بجائے پرانی اینٹوں کواستعمال کرتے ہوئے چاردیواری مکمل کردی۔اس بدعنوانی بارے ریٹائرہیڈٹرالی مین نے اعلی حکام کودرخواستیں دی تاہم بااثرمافیانے اس پرکاروائی نہ ہونے دی۔اس بابت صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ہیڈٹرالی مین افتخاراحمدنے بتایاکہ شعبہ انجینئرنگ کہ تمام چاردیواری پرانی اینٹوں سے تعمیرکی گئی ہے۔چاردیواری کاٹھیکہ8لاکھ43ہزارروپے تھاتاہم اسے پرصرف1لاکھ30ہزارروپے خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے وفاقی وزیرریلویشیخ رشیداحمد دیگراعلی حکام اورڈی ایس ملتان سے چاردیواری منصوبہ کی تحقیقات کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ منصوبہ میں بدعنوانی سے متعلق مکمل ثبوت فراہم کریں گے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پراسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرلودھراں راحیل انجم نیمنصوبہ میں بدعنوانی کی سختی سے تردیدکرتے ہوکہاکہ ہرکنٹریکٹرسب کنٹریکٹرسے کام کرواتاہے۔منصوبہ کی تحقیقات کرلی جائیں حقائق سامنے آجائیں گے۔