کرونا وائرس کے مقابلے میں حکومتی پلاننگ انتہائی غیر سنجیدہ‘ لیاقت بلوچ
ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 270 دن سے کرفیو، لاک ڈاؤن کے ذریعے بھارتی ناجائز قابض فوج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ فاشسٹ مودی نے تمام عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو بھارتی آئین (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
سے آرٹیکل 370 35A, ختم کرنے کا جنگی جرم کیالیکن عالمی برادری جموں و کشمیر کے عوام کی جائز مدد کرنے میں ناکام رہی۔ انسانی المیے رونما ہوتے رہے۔ عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی اسی وجہ سے جنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق نہتے پرامن کشمیری انتفاضہ کی نئی راہ پر چل پڑے ہیں۔ یہ لہر پورے بھارت میں پھیلے گی اور زیادہ انسانی المیے رونما ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور ادارے مجرمانہ خاموشی توڑیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے پابند عوام نے وزیراعظم عمران خان کے مسلسل کنفیوژن پر مبنی موقف کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی تمام پابندیوں کو توڑ دیاہے۔ اللہ تعالیٰ کرونا وبا کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھے خدانخواستہ کورنا کا پھیلاؤ خوفناک ہوا تو اس کے تنہا ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ کرونا وبا کے مقابلہ میں حکومتی حکمت عملی انتہائی غیر سنجیدہ رہی ہے۔ کرونا وائرس نے انسان کم متاثر کیے لیکن قومی معیشت تباہ ہوگئی،یہ سب حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ صحافیوں نے آزادی صحافت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ میڈیا سچائی سے عوام کوآگاہ کرتاہے۔ حقائق سے باخبر رکھتاہے۔ منہ زور حکمرانوں، آمروں کو لگام ڈالتاہے۔ ہمیشہ حکومتیں ہی آزادی صحافت کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہیں۔ پاکستان میں صحافت کو آزادی، بقا، اقتصادی اور روزگار کے بڑے بحران درپیش ہیں۔ شہید اور اسیر صحافیوں کی قربانیاں آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھیں گی۔
لیاقت بلوچ