توانائی پیدا کرنیوالے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائیں گے‘ اختر ملک
ملتان ( نیوز رپورٹر ) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔وزیر آبپاشی محسن لغاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ارم بخاری بھی اجلاس میں موجود تھے۔سیکرٹری توانائی کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے پنجاب تھرمل پاور کے تکنیکی اور (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
فنانشل کلوز جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ توانائی پیدا کرنے والے تمام منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ گزشتہ حکومت نے گیس سپلائی کا بندوبست کئے بغیر پلانٹ لگائے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت دو لاکھ چالیس ہزار ٹیوب ویل بجلی پر چلتے ہیں۔ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسان کی فلاح اور سہولت کے لئے منصوبے بنا رہے ہیں، ملک کی ترقی کسان کی ترقی سے مشروط ہے۔
اختر ملک