کسٹم ٹیموں کا ڈیرہ‘ صادق آباد‘ فیصل آباد میں آپریشن‘ سامان ضبط

  کسٹم ٹیموں کا ڈیرہ‘ صادق آباد‘ فیصل آباد میں آپریشن‘ سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان کی خصوصی ٹیموں نے ڈی جی خان، فیصل آباد اور صادق آباد سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، زیرہ اور بادام کی کھیپ پکڑلی۔ قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان ڈاکٹر عدنان اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رضا، انسپکٹرز عدنان چانڈیو، محمد مبین، محسن شاہ نے کسٹم عملہ کے ہمراہ ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے صادق آباد سے 2اور(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

فیصل آباد سے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضہ میں لی جنکی مجموعی مالیت 94لاکھ روپے ہے جبکہ ڈی جی خان سے سمگل شدہ بادام اور زیرہ کی بڑی کھیپ قبضہ میں لی جسکی مالیت 23لاکھ روپے ہے۔ ٹیموں نے گاڑیاں اور سامان قبضہ میں لیکرمزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سامان ضبط