حلقہ پی پی 296کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری‘ دس نئے سکول بھی قائم کرنیکا فیصلہ

  حلقہ پی پی 296کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری‘ دس نئے سکول بھی قائم کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب نے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 296کے لیے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی حلقہ کے لیے دس نئے سکول۔اور متعدد سکول اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈائریکٹو جاری کر دیا۔ حلقہ کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک کی استدعا پر حلقہ پی پی دو سو چھیانوے میں ہائی سکوک مرغائی کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈیری سکول۔ہائی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

سکول ونگ اور گرلزہائی سکول کوٹلہ نصیر کو ہائر سیکنڈیری کا درجہ دینے کے علاوہ مڈل سکول محب علی۔ وسیم اباد۔ سارنگ والا۔ گرلز سکول اسنی۔ محب علی کو مڈل سے ہائی سکول کا درجہ۔ جبکہ دس پرائمری سکولوں کو مڈل کادرجہ دینے کے علاوہ بستی اکرم۔ بستی محمد حسین۔ بستی غلام محمد جتوئی۔ بستی قبول۔ بستی ربنواز موہانہ۔ بستی بچل فقیر۔ وشل گورخانی۔ بستی اللہ بچایا۔ بستی عزیز دریشک۔ ڈیرہ شاہ۔ بستی گوپانگ سمیت دس نئے سکولوں کے کھولنے ڈائریکٹو جاری کر دیاہے۔ محکمہ تعلیم نے ابتدائی طور پر جگہ کا انتخاب کرکے رپورٹ حکام بالا کا بھجوادی تاکہ آئیندہ سال کے مالی بجٹ میں فنڈز مختص کیے جاسکیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک نے ڈپٹی ڈی ای او راو محمد طارق خان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم۔ ہیلتھ۔ بجلی۔ تعمیر نالی سولنگ۔ پختہ روڈ زسمیت تقریبا پچاس کروڑ ر وپے کی لاگت سے منصوبو ں پر کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔
منظوری