احمد پور سیال: کارپٹ روڈ دو ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ حادثات میں اضافہ

  احمد پور سیال: کارپٹ روڈ دو ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ حادثات میں اضافہ

  

احمدپورسیال(نامہ نگار ) 7 کروڑ 42 لاکھ میں تعمیر ہونے والا کارپٹ روڈ مکمل ہونے کے دو ماہ کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیر نگرانی 50۔5 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح وفاقی سیکریٹری صاحبزادہ امیر سلطان اور صوبائی پارلیمانی سیکریٹری رانا شہباز احمد خان نے کیا تھا جسکا تخمینہ لاگت 7 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار روپے درج ہے اور اسے المیوات روڈ کا نام دیکر پل سنگ والی تا آبادی چاہ گھڑال(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

والا براستہ پاہن پور، آبادی مہر امیر دیندار تا لودیا چوک تحصیل احمد پورسیال دوماہ قبل ٹھیکیدار نے مکمل کیا ہے مگر مبینہ ناقص میٹیریل کے استعمال اور ٹھیکیدار کی کام میں غفلت کی وجہ سے پاہن پور چوک پر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،مٹی کی بھرتی سٹینڈرڈ بلڈوز نہ ہونے سے نو تعمیر شدہ سڑک گڑھوں کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے - شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں مالیت کے روڈ میں ناقص میٹیریل استعمال کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے ٹھییکیدار اور کمیشن لیکر پاس کرنے والے ہائی وے کے انجینئرز سمیت سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے...

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -