جامپور: بنیادی مرکز صحت میں غلط انجکشن سے خاتون جاں بحق

  جامپور: بنیادی مرکز صحت میں غلط انجکشن سے خاتون جاں بحق

  

جام پور(نامہ نگار)بنیادی مرکز صحت مہرے والے میں زچگی کی غرض سے آنے والی خاتون غلط علاج کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی تفصیل کے مطابق مہرے والے کے رہاشی امان اللہ نے بیوی کو زچگی کے لیے بنیادی مرکز صحت لے آیا جہاں پر دائی معراج کوثر۔مڈوائف پروین بی بی موجود تھی۔ جبکہ ایل ایچ وی بینش ظہور بھٹہ ریکارڈ میں ڈیوٹی پر موجود تھی لیکن عملی طور پر غائب تھیں۔ خاتون کا علاج دائی نے شروع کر دیا جبکہ مڈوائف موبائل فون پر مصروف تھی۔ غلط علاج(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

اور انجکشن لگنے سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔خاتون کو خاوند بیوی کے علاج کے لیے عملہ کو بلانے کی منتیں ترلے کرتا رہا۔لیکن موجود عملہ نے کوئی بات نہ سنی۔ خاتون کے خاوند نے زبردستی عملہ کے رویہ سے تنگ آکرکے خاتون کو لے کرکے رورل ہیلتھ سنٹر پر چلا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ غلط علاج اور انجکشن لگنے کی وجہ موت واقع ہو چکی ہے۔ متوفیہ کی لاش گھر پر پہنچی تو کہرام مچگے متوفی کے خاوند نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور سی ای او ہیلتھ کو دائی اور مڈ وائف۔ ایل ایچ وی کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔ دوسری طر ف دائی کے ہاتھوں ہلاک ہو نے والی خاتون کی تدفین کر دی گئی ہیں۔ متوفی کے خاوند امان اللہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میرا گھر اجڑ چکا ہے چار معصوم بچے ہیں جورات کے وقت اپنی ماں کے لیے اٹھ بیٹھتے ہیں۔ دائی اور دیگر عملہ نے میری بیوی قتل کرکے ظلم کیا ہے۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرکے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور کو نقصان نہ ہو۔

غلط انجکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -