راجن پور: سابق سی ای او تعلیم ا حسان اللہ مختلف الزامات سے بری
جام پور(نامہ نگار)سابق ڈی ای او تعلیم راجن پور فوزیہ حناء کی طرف سے سابق سی ای او تعلیم راجنپور احسان اللہ خان گورمانی کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائے جانے والے کیس میں سی ای او تعلیم کو کلین چٹ مل گئی۔تفصیل کے مطابق سابق سی ای اوتعلیم راجن پور احسان اللہ گورمانی پر راجن پو رتعناتی کے دوران کرپشن اور اختیارات سے تجاوزات کی بنا پر (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
مقدمات بنائے گئے۔ راجن پور کے رہاشی کی طرف سے انٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہو نے کے علاوہ موصوف جیل میں بھی گئے تھے۔ تاہم اس وقت کی ڈی ای او فوزیہ حناء نے ایجوکیٹرز بھرتی میں بیس کے قریب اپنے عزیزوں کو بھاری رشوت کے عوض بھرتی کیا۔ جس پر دونوں افسران کے درمیان جنگ کا اغاز ہو اتھا۔ ڈی پی ائی پنجاب اور ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران نے انکوریاں کیں۔ اور کیس سیکرٹری تعلیم پنجاب کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب کے پاس بھجوایا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری جاوید اختر محمود کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق سابق سی ا ی او تعلیم راجنپور احسان اللہ گورمانی پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد پائے گئے ہیں جن کی بنا پر تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ان پر پیڈا ایکٹ کا قانون کا اطلاق غلط پر کیا گیا۔
بری