کرونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں، یاسمین راشد

  کرونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کورونا مریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرزکاحوصلہ بلندہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

گزشتہ روز محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسلمان شاہد، سی ای اومیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، ڈاکٹرمحمودشوکت، ڈاکٹرکامران، لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سے پلمانولوجسٹس اوروڈیولنک کے ذریعے تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیزاورہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کیاعدادوشماراورعلاج کیلئے درکارمزیداقدامات کاجائزہ لیا۔ تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیز، اداروں اورہسپتالوں کے سربراہان نے وزیرصحت کوانتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کاشکارمریضوں کے اعدادوشماربارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقعہ پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف وافرتعدادمیں موجودہیں۔۔انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ صحتیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ آئی سی یوکے تمام ماہرین کااجلاس طلب کرنے کامقصدکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مزید بہتر بنانا اور ماہرین کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرناہے۔
یاسمین راشد