رحیم یار خان‘ ہیر ڈریسر یونین ورفد کی ایم پی اے چودھری آصف مجید سے ملاقات‘ مسائل پر بات چیت

رحیم یار خان‘ ہیر ڈریسر یونین ورفد کی ایم پی اے چودھری آصف مجید سے ملاقات‘ ...

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) رحیم یارخان ہیرڈریسریونین کے وفد نے مرکزی فنانس سیکرٹری و سٹی صدر ہیر ڈریسر چیرٹی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

فاونڈیشن محمد اکرم سلمانی اور اعجاز حیدر قریشی ڈویژنل صدر کی قیادت میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدسے ملاقات کی اورکہا کہ ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں دیگر کاروبارکی طرح ہیر ڈریسر کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو بھی مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات درپیش ہیں حکومت ہمیں بھی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح باقی شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو معاشی پیکج دیا اسی طرح ہیرڈریسر سے تعلق رکھنے والوں کوبھی ریلیف سکیم کے ذریعے مالی امدادفراہم کی جائیں اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہا کہ ملک بھی نیشنل پلان پر عمل درآمدکرایاجار ہاہے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم جیسے ہی حالات بہتر ہونگے حکومتی ہدایات پرکاروبارے کرنے اجازت مل جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے حکومتی امدادکے فارمز بھی یونین کو دیئے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -