میپکو سرویلنس ٹیموں کا مختلف شہروں میں ِآپریشن‘ 379بجلی چوروں کو رگڑا‘ 1کروڑ 58لاکھ روپے جرمانہ
ملتان (نیوز رپورٹر)(میپکو) ریجنل سرویلنس ٹیم نے 9ماہ میں 379افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 14(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
لاکھ69ہزاریونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ58لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔انچارج ریجنل سرویلنس ٹیم میپکو ہیڈ کوارٹر محمد رفیق کنول کی سربراہی میں ایس ڈی او میاں افضل مڑل اور میٹرریڈنگ سیکشن سپروائزر اصغر ڈوگر پر مشتمل ٹیم نے رواں مالی سال 2019-20?ء کے دوران جنوبی پنجاب میں گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کے 11ہزار568کنکشنز چیک کئے جن میں 379افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے انہیں 14لاکھ69ہزار924یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ58لاکھ89ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ جولائی 2019?ء میں 71بجلی چوروں کو ایک لاکھ74ہزار624یونٹس چوری کرنے پر 18لاکھ87ہزارروپے جرمانہ عائد، اگست میں 28صارفین کو ایک لاکھ93ہزار586یونٹس چوری کرنے پر 20لاکھ92ہزارروپے جرمانہ عائد، ستمبر میں 40صارفین کو ایک لاکھ45ہزار346یونٹس چوری کرنے پر 15لاکھ71ہزار روپے جرمانہ عائد، اکتوبر میں 36افراد کو 2لاکھ21ہزار یونٹس چوری کرنے پر 23لاکھ96ہزارروپے جرمانہ عائد، نومبر میں 56بجلی چوروں کو ایک لاکھ80ہزار یونٹس چوری کرنے پر 19لاکھ53ہزارروپے جرمانہ عائد، دسمبر میں 28بجلی چوروں کو ایک لاکھ43ہزار یونٹس چوری کرنے پر 15لاکھ56ہزارروپے جرمانہ عائد، جنوری میں 18صارفین کو ایک لاکھ32ہزار یونٹس چوری کرنے پر 14لاکھ28ہزارروپے جرمانہ عائد، فروری میں 49صارفین کو ایک لاکھ34ہزار یونٹس چوری کرنے پر 14لاکھ49ہزارروپے جرمانہ عائد اور مارچ 2020?ء میں 53بجلی چوروں کو ایک لاکھ43ہزاریونٹس چوری کرنے پر15لاکھ53ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
جرمانہ