لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ متاثر‘ حکومت غریبوں کیلئے اقدامات کرے‘ سید ذیشان اختر

لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ متاثر‘ حکومت غریبوں کیلئے اقدامات کرے‘ سید ذیشان ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہکورونا لاک ڈاؤن کے باعث مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس وباء سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن ناگزیر عمل ہے، (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

لیکن اس سے مزدوروں کی قابل رحم حالت مزید آشکارا ہوگئی ہے۔اس لیئے اس بار حکمران محض روایتی بیانات جاری کرنے کے بجائے،لیبر کلاس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں، جس میں فوری طور پر فاقوں سے بچنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں، مزدور پہلے ہی خوراک کی کمی کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی صحت کے اعتبار سے کمزور ہیں، اس وباء نے تو مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے خود وزیراعظم نے کہا ہے کہ 80 فیصد مزدور رجسٹرڈ نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ لاک داؤن کے بعد دنیا بھر میں کاروبار کھولے جارہے ہیں۔کارخانے اور صنعتیں چالو کی جارہی ہیں مگر ہماری حکومت اب بھی گومگو کی حالت میں ہے اور ہر شہری مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات میں گھراہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ پاکستان کے عوام کونہیں پہنچنے دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہو توحکومت اوگرا کی سفارش سے بھی زیادہ کردیتی ہے اور جب کمی کرنا ہو تو کسی سفارش کو نہیں مانتی۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -