مظفر گڑھ: 4افراد میں کروناکی تصدیق‘ ڈپٹی کمشنر کا محلہ شیخوپورہ کا دورہ‘ علاقے میں سپرے کی ہدایت

  مظفر گڑھ: 4افراد میں کروناکی تصدیق‘ ڈپٹی کمشنر کا محلہ شیخوپورہ کا دورہ‘ ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)ایک ھی خاندان کے 4 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ھونے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے متاثرہ خاندان کے رھائشی علاقہ چونے والی گلی محلہ شیخوپورہ کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

محمد شعیب،محکمہ صحت کے حکام،بلدیہ مظفرگڑھ کے حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ھمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو متاثرہ خاندان اور علاقے کو تمام سہولیات فراھم کرنے کی ھدائت کی ڈپٹی کمشنر کی ھدائت پر متاثرہ خاندان کی گلی اور محلے میں کلورین ملے پانی کا اسپرے کیا گیا اور چونے والی گلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ھے ڈپٹی کمشنر نے علاقہ کے رھائشیوں سے حکومت کی ھدایات پر مکمل طور پر عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -