”تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار“ کی پروڈکشن کا پچانوے فیصد کام مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلم شائقین بالخصوص فیملیز کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے پروڈیوسر طارق اعوان اور ڈائریکٹر فیاض ادریس نے ”Glasswings FX Productions“ کے ٹائٹل سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنایا ہے جس کے پلیٹ فارم سے بننے والی پہلی اردو فیچر فلم ”تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار“ کی پروڈکشن کا پچانوے فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔ طنز و مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم میں ڈائریکٹر نے سعیدہ امتیاز،نعمان حبیب،ملک عقیل،ماہ نور ملک، مائرہ بنگش سمیت دیگر فنکاروں کی فریش سٹار کاسٹ کو دلچسپ کہانی کے پیرہن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھا۔
سلام آباد، گلگت بلتستان سمیت خیبر پختونخواہ کی خوبصورت وادیوں میں فلم کی عکسبندی مکمل کی ہے۔ پروڈیوسر طارق اعوان کے مطابق فلم کی کہانی فیملی اینٹرٹینمنٹ کے مد نظر ایک اوریجنل آئیڈیئے پر لکھی گئی ہے جس میں کسی غیر ملکی فلم کی کاپی یا انسپائریشن نہیں لی گئی۔انہوں نے مزیدبتایا کہ”تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار“ معیاری فلموں کے شائقین کیلئے ایک سرپرائز ثابت ہوگی کیونکہ فلم کی پروڈکشن بین الاقوامی تقاضوں کے عین مطابق کی گئی ہے۔ڈائریکٹر فیاض ادریس کے مطابق فلم کی ریلیز کے حوالے سے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔