پی ٹی سی ایل:کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 1.9 ارب روپے کے ریلیف سپورٹ پیکج کا اعلان

          پی ٹی سی ایل:کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 1.9 ارب روپے کے ریلیف سپورٹ ...

  

ملتان(پ۔ر)پاکستانی عوام کے مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کے حامل اور ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام گروپس میں شامل، پی ٹی سی ایل گروپ نے کورونا وائرس کے خلاف 1.9 ارب روپے کی خطیر مالیت (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے ریلیف اور سپورٹ پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر میں لوگوں کو مواصلاتی رابطوں سے جڑارکھا جائے اور انتہائی پسماندہ طبقے کے گھرانوں کو خوراک اور صحت کی ضروریات کی فراہمی میں رسائی مہیا کی جائے۔ گروپ کی اولین ترجیح پاکستان میں مواصلاتی رابطوں کو قائم رکھنا ہے تاکہ عوام، سرکاری و نجی کاروباری ادارے کسی رکاوٹ کے بغیر اپنے کام کو سرانجام دیتے رہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ میں شامل کمپنیاں یوفون، یو مائیکروفنانس بینک اور پی ٹی سی ایل نے اس مشکل وقت میں صارفین کی سہولت اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔اس پیکیج کا ایک بڑا حصہ صارفین کو رعایتی اور مفت سروسز کی فراہمی پر صرف ہوگا تاکہ ان کا مواصلاتی رابطہ برقرار رہے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون نے مفت آفرز اور بہترین رعایتوں کی شکل میں لوگوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات میں تعاون فراہم کیا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں ان پر کم سے کم بوجھ پڑے اور وہ گھر میں بحفاظت قیام کے دوران ہی اپنے پیاروں اور کاروبار سے جڑے رہ سکیں۔ اسی طرح، موجودہ صورتحال کے دوران یوپیسہ سے یوپیسہ والٹس اور دیگر بینکوں میں فنڈز کے ٹرانسفر پر تمام ٹرانزیکشن چارجز منہا کردیئے گئے ہیں جس سے صارفین کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان میں خاص طور پر، بینکنگ اور ایوی ایشن جیسے شعبہ جات کو مواصلاتی رابطوں میں سہولت فراہم کرنے والا سب سے بڑا گروپ ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں بہت زیادہ اضافے کا بروقت اندازہ لگا کر پی ٹی سی ایل گروپ نے سب میرین کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ کی گنجائش بڑھادی تاکہ ریٹیل اور کارپوریٹ صارفین کو کسی رکاوٹ کے بغیر ا نٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ٹیلی کام گروپ کو اپنے 12000سے زائد فرنٹ لائن ورکرز پر فخر ہے جو ہمہ وقت کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں دور دراز مقامات کو بھی مواصلاتی رابطوں سے جوڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح، پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ملازمین نے پی ٹی سی ایل رضاکارٹرسٹ کے ذریعے امدادی کاموں میں معاونت کیلئے اپنی تنخوا?ں کا کچھ حصہ رضاکارانہ طور پر جمع کرایا۔ 100 ملین روپے کے جمع شدہ عطیات براہ راست وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔پی ٹی سی ایل گروپ اپنے رضا کار ٹرسٹ کے ذریعے راشن، ادویات اور حفاظتی سامان پر مبنی امدادی پیکج کی صورت میں ملک کے 25 شہروں میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کو تعاون فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ گروپ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ذاتی حفاظتی سامان (PPE) فراہم کرے گا جبکہ کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے اسپتال کے بیڈز بھی مہیاکئے جائیں گے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے اس وباء کے دوران ہر ممکن طریقے سے عوام کی سہولت کیلئے متعدد سروسز متعارف کرائی ہیں۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون دونوں،کورونا وائرس ہیلپ لائنز پر مفت کالز کی سہولت فراہم کر رہے ہیں جن میں یوفون کا پاکستان ریڈ کریسنٹ کی ٹال فری ہیلپ لائن 1030 کیلئے اشتراک بھی شامل ہے۔اس ہیلپ لائن پر اب تک 38ہزار سے زائد کالز موصول ہوچکی ہیں اور ملک بھر سے 12 ہزار سے زائد افراد نے خود کو رضاکار کے طور پر رجسٹرڈ کرالیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے ساتھ اشتراک سے کورونا وائرس سے بچا? کیلئے عوامی آگہی کی مہم بھی چلائی۔اسی طرح، یومائیکروفنانس بینک نے تقریبا ایک لاکھ قرض دہندگان کے قرضوں کی ادائیگی م?خر کردی ہے۔ مزید برآں، کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران حکومت کی معاونت اور مدد کیلئے پی ٹی سی ایل گروپ اسپتالوں، ریسکیو 1122، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس، سندھ رینجرز، پاکستان کوسٹ گارڈز کو مواصلاتی رابطوں کی سہولت فراہم کرر ہا ہے۔ اسی طرح، پی ٹی سی ایل گروپ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق معلومات کیلئے خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومتوں کیلئے کال سینٹر انفراسٹرکچر قائم کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ اس بحران کے دوران قوم کے شانہ بشانہ موجود ہے جبکہ اپنے صارفین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور دیکھ بھال اسکی اولین ترجیح ہے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -