نشتر: مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

  نشتر: مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے جلد خاتمہ اور وائرس میں مبتلا تمام مریضوں ہیلتھ کئیر ورکرز کی صحت یابی کے لئے نشتر ہسپتال کی نرسز کی جانب سے دعا کروائی گئی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

تفصیل کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام ہیلتھ کئیر سٹاف اور فرنٹ لائن پر موجود نرسز کی حفاظت اور مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے نشتر ہسپتال کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں کوثر ڈئنیل کی طرف سے تمام ہیڈ نرسز کی موجودگی میں ایک دعا کا اہتمام کیا گیاجس میں فرنٹ لائن پہ لڑنے والی نرسز کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ہسپتال میں موجود تمام ہیلتھ ورکرز اور تمام مریضوں کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر موجود تمام نرسز نے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا اور باالخصوص فرنٹ لائن پر کام کرتی ہوئی نرسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب