وفا شہزادی فلم ”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کرادرمیں کاسٹ

وفا شہزادی فلم ”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کرادرمیں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی کو نئی فلم ”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا۔ اس فلم کے ڈائریکٹراظہر رنگیلا ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر جواد بلوچ ہیں جو اس فلم میں وفا شہزادی کے مقابل ہیروکا رول بھی اداکررہے ہیں۔ وفا شہزادی نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز فروری سے کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں یہ ایک لو سٹوری فلم ہے جس کے لئے بہترین میوزک،لوکیشنز اور کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہیں یقین ہے کہ ”بے پناہ عشق“ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار اداکرے گی۔
فلم کے ڈائریکٹر اظہررنگیلا نے کہاکہ وفا شہزادی میں اداکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جس وجہ سے انہیں اپنی نئی فلم”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کردار کے لیئے سائن کیا گیاہے اظہررنگیلا نے مذید کہاکہ اس فلم کی سٹوری فلم بینوں کو بھائے گی اور وہ اس کو سینما گھروں میں کامیابی کا سرٹیفکیٹ ضرور دیں گے۔

مزید :

کلچر -