یونین کونسل سطح پر بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

یونین کونسل سطح پر بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

  

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

آئی کی اولین ترجیح عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ٹائیگر فورس کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالی پارلیمانی پارٹی کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی پوسٹ کرونا کاروباری زندگی کی بحالی، عوام تک اشیائے ضروریہ کی بروقت اور کنٹرولڈ ریٹس پر فراہمی، مہنگائی کنٹرول، سوشل فاسلہ اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں عوام کی رہنمائی، ضرورت مندوں کی نشان دہی یہ سب وہ کام ہیں جس میں ٹائیگر فورس اپنا بھر پور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ عنقریب ہر یو سی میں ڈیسک بنا کر روزگار سے محروم افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی اور عوام کو آن لائن رجسٹریشن بارے آگہی دی جائے گی تاکہ تمام ضرورت مند میرٹ پر اور سیاسی وابستگی سے متاثر ہوئے بغیر حکومتی امدادی پیکج سے مستفید ہو سکیں ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ میں ٹائیگرز سے گذارش کرونگی کہ وہ محنت اور ایمانداری اور انسانی ہمدردی کو شعار بناتے ہوئے غریبوں، ضرورت مندوں کی مدد کے ذریعے دنیا و آخرت دونوں میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -