اداکارہ مایا علی نے لاک ڈاؤن میں مصروفیت ڈھونڈ لی

اداکارہ مایا علی نے لاک ڈاؤن میں مصروفیت ڈھونڈ لی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی نے لاک ڈاؤن میں وقت گزارنے اور بوریت بھگانے کے لئے نیا کام تلاش کرلیا ہے۔مایا علی نے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لئے پوسٹ کارڈزہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کئے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں اور ایسا کرنے میں مجھے بہت زیادہ اچھا لگ رہا ہے یہ وقت بھی گز رجائے گا کلر تھراپی کرکے میں نے بہت انجوائے کیا ہے اور اس طرح اچھا وقت گز رجاتا ہے۔

مزید :

کلچر -