ٹرانسپورٹرز کا آج سے جنوبی پنجاب میں پرامن احتجاج کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا آج سے جنوبی پنجاب میں پرامن احتجاج کا اعلان

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کی بندش کے خلاف آج جنوبی پنجاب بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کردیا ہے،گذشتہ روز سیکرٹری آرٹی اے احسان الحق سے ٹرانسپورٹرز کے وفد جس کی قیادت صدر ویگن اونرز رانا اصغر،اے سی ٹرانسپورٹ اونرز کے وائس چیرمین چوہدری طارق گجر،مقبول ڈوگر،اچھو ڈوگر،رانا عرفان،ملک ارجن اعوان نے ملاقات کی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

، سیکرٹری آرٹی اے نے وفد سے کہا کہ آپ 9مئی تک انتظار کریں ہم نے گورنمنٹ کو ایس او پیز اور لائحہ عمل بنا کر بھیجا ہے اس کے مطابق ہی ٹرانسپورٹ چلائی جا ئے گی جس پر وفد کے ارکان نے کہا کہ زیادہ تر گاڑیاں اقساط کی ہے اور اگر ایک ماہ تک اور یہی حال رہا تو ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہزاروں افراد اور ان کے خاندان بھوک کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ دار گورنمنٹ ہوگی، اس وقت ڈرائیورز،کنڈیکٹرز، ہاکرزبکنگ عملہ سمیت کافی افراد بیروزگاری کے باعث تنگدستی کا شکار ہے اور کروڑوں مالیت کی گاڑیاں بندش کے باعث ناکارہ ہو رہی ہیں اگر بروقت نہ چلائی گئی تو گاڑیوں کے ٹائرز،باڈی،انجن ناکارہ ہو جائیں گے ہماری وزیر اعظم عمران خان، چیف آف پرمی سٹاف اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ لاکھوں خاندانوں کو بھوک سے بچاتے ہوئے10 مئی تک ایس او پیز بنا کر ٹرانسپورٹ کی بندش کھولی جائے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -