لاک ڈاؤن سنیتا مارشل،فیصل قریشی ماضی کی تصاویر شیئر کرنے میں مصروف

  لاک ڈاؤن سنیتا مارشل،فیصل قریشی ماضی کی تصاویر شیئر کرنے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں موجود لوگ بوریت کو دور کرنے کے لیے نت نئے کام کر رہے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے ماضی کی سنہری یادوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ماضی کی وہ پرانی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جو اس سے قبل ان کے مداحوں نے کہیں نہیں دیکھی ہوں گی۔فیصل قریشی اپنے بچپن کی ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ اداکار محمد علی کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے اس بچے کو پہچاننے کا کہا ہے۔علی کاظمی نے 1984 کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس وقت میں ہونے والے ایک حادثے کے بارے میں بھی بتایا۔

یہ تصویر اس حادثے کے بعد لی گئی تھی جب علی کاظمی کا پاؤں سائیکل میں آگیا تھا اور وہ اسپتال سے واپس آئے تھے۔اداکارہ نازلی نصر نے اپنے ماضی کے جیولری فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی سنیتا مارشل نے اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کیں۔ان کے علاوہ نہت سے فنکاروں نے ماضی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مزید :

کلچر -