عمران خان کرونا سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ محبوب سلطان

  عمران خان کرونا سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ محبوب سلطان

  

گڑھ مہاراجہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزداہ محمد محبوب سلطان نے کہا کہ حکومت قرضے معاف کروانے کے لیے یہ سلسلہ نہیں چلا رہی بلکہ حکومت عوام کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کر رہی ہے ڈاکٹرز،صحافی فرنٹ پر جانے والوں میں شامل ہے صحافیوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا کہ ڈاکٹر پاک فوج اور دیگر اداروں کا ہے سینٹائزراور ماسک دینے کا مقصد کرونا وائرس جیسی موذی بیماری سے جنگ کرنا ہے کرونا وائرس خود چل کر نہیں آتا بلکہ ہمارے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ساتھ ہی گھر آتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو محدور ہے وہ محفوظ ہے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرامد کر کے کورونا وبا سے بچا جا سکتا ہے وزیر اعظم عمران خان کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور جو محدود ہے وہ محفوظ ہے بلا جواز گھر سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ایک دوسرے سے ہاتھ ہرگز نہ ملائیں اور حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایس او پی پر عملدرامد یقینی بنا ئیں اس موقع پرمحمد خان اعوان،رائے مشتاق بھٹی،نعیم اظہر ودیگر بھی موجود تھے۔

محبوب سلطان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -