نشتر ہسپتال: 10نئے ڈاکٹرز‘5ٹیکنالوجسٹ بھرتی کرنیکی منظوری

  نشتر ہسپتال: 10نئے ڈاکٹرز‘5ٹیکنالوجسٹ بھرتی کرنیکی منظوری

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں 10 نئے ڈاکٹر اور پتھالوجی لیبارٹری کے لئے 05 ٹیکنالوجسٹ بھرتی کرنے کی منظوری دے کر ناموں کی لسٹ بھی بھجوا دی ہے تفصیل کے مطابق کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈاکٹروں اور ٹیکنالوجسٹ کے واک ان انٹرویو کر کے حتمی بھرتی کے لئے ناموں کی لسٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھجوائی گئی تھی،اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بھجوائے گئی لسٹ میں سے 10 ڈاکٹرز کے نام فائنل کر کے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو کورونا ایمرجنسی میں شارٹ ٹرم کنسلٹنٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے ان میں ڈاکٹر سید موسی کاظم،ڈاکٹر محمد سلمان اشرف،ڈاکٹر سعد جنید،ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر سارہ بینیش،ڈاکٹر بہرام حسین،ڈاکٹر محمد خاور عباس،ڈاکٹر عروج فاطمہ،ڈاکٹر مہرین خالد،اور ڈاکٹر محمد ثنا اللہ شامل ہیں،جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال کو 05 ٹیکنالوجسٹ پتھالوجی کے نام بھجوائے گئے ہیں جن میں شہناز،طیب،مہوش،محمد خالد اور مہناز لطیف شامل ہیں۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -