وہاڑی: کرونا وائرس کو شکست دیکر 60مریض گھروں کو روانہ، ڈاکٹرز کو دعائیں

  وہاڑی: کرونا وائرس کو شکست دیکر 60مریض گھروں کو روانہ، ڈاکٹرز کو دعائیں

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وہاڑی میں کورونا کے مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں داخل 63میں سے 60مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے تفصیل کے مطابق وہاڑی میں ڈاکٹرز کی کاوشوں کے سبب کورونا وائرس کے مشتبہ اور پازیٹو مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہونے لگے ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کورونا وائرس کے ٹوٹل 63مریض تھے جن میں 42کے ٹیسٹ پازیٹو اور 21مشتبہ مریض تھے تمام مریض 14سے 20دن آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہے3مریض جن میں نوار خاں کے پی کے، منظور حسین ٹبہ سلطان پور،شبانہ رفیق بوریوالا کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے جیسے ہی ان کی رپورٹ نیگٹیوہو گی ان کو بھی گھر بھیج دیا جائے گا صحتیاب ہونے والے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ وہاڑی کے انچارج ڈاکٹر اسلم نے ڈسچارج کردیا ضلعی ہسپتال میں تمام مریض صحت یاب ہونے پر شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں سمیت سول سوسائٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال آئسو لیشن وارڈ انچارج ڈاکٹر محمد اسلم اور ان کی ٹیم ڈاکٹر عثمان ہاشم،ڈاکٹر طارق بشیر، ڈاکٹرمنان شاہد،ڈاکٹر ایاز چشتی اور ڈاکٹر عدیل سمیت دیگر طبی عملہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ محکمہ صحت کے مطابق جس علاقہ میں کورو ناوائرس کامشبہ مریض ہو گا اس علاقہ کو فوری سیل کردیا جائے گا۔

شکست

مزید :

ملتان صفحہ آخر -