وہاڑی: محنت کش کے گھر فاقے‘ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے دو ماہ کا راشن‘ نقد امداد فراہم

  وہاڑی: محنت کش کے گھر فاقے‘ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے دو ماہ کا راشن‘ نقد ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمدردی اور انسانیت کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ٹبہ سلطان پور بستی معین آباد کے رہائشی8بیٹیوں کے باپ(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

غریب محنت کش کے گھر جاکر دوماہ کا راشن اور ضروریات زندگی کیلئے نقد امداد کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا پر ٹبہ سلطان پور بستی معین آباد کے رہائشی عبدالرزاق جس کی 8بچیوں میں سے چار بیٹیاں بینائی سے محروم ہیں کے حوالہ سے خبر چلی ہیں کہ عبدالرزاق کے گھر حکومت سمیت کسی قسم کی امداد نہ پہنچی ہے اور غربت اور افلاس کے باعث گھر میں فاقہ کشی چل رہی ہے جس پر ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن طارق فاروق بھٹی دیگر عہدیداران سمیت غریب محنت کش عبدالرزاق کے گھر پہنچ گئے انہوں نے عبدالرزاق اور اس کے اہلخانہ کیلئے دو ماہ کا راشن اور ضروریات زندگی کیلئے نقد امداد بھی کی ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن طارق فاروق بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل صورتحال میں غرباء کی بھرپور طریقہ سے امداد جاری رکھے ہوئے ہے دوسرے مرحلہ میں وہاڑی شہر کے 3861خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے ان شاء اللہ آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں اس موقع پر محنت کش عبدالرزاق اور اس کے اہلخانہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جھولیاں بھر بھر کر دعائیں دیں جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی الخدمت فاونڈیشن کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔

فراہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -