قتل مقدمہ: ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  قتل مقدمہ: ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر  ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مقدمہ بازی کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم ظہور احمد نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے اور مقتول کے مابین سول عدالت میں زمین کا مقدمہ زیر سماعت ہے جو کہ پھوپھی زاد ہیں۔ مقدمہ پولیس تھانہ اتیڑہ تونسہ نے درج کرکے اسے گرفتار کیا وہ 8 ماہ سے جیل میں ہے۔ایف آئی آر میں مقتول کو ضرب لگانے سے متعلق کچھ تحریر نہیں اسلئے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -