صوبائی وزیر چودھری زوار حسین کی جاوید اقبال وڑائچ‘ چودھری فاروق‘ اسجد اقبال‘ چودھری انصر سے ملاقات‘شبیر احمد وڑائچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوارحسین وڑائچ نے کہاہے کہ باپ کی شفقت اور دعاؤں کی حدت خاموش سمندر کی مانند ہے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
جس کی لہروں میں شدت پنہاں ہوتی ہے۔باپ کی مثال ایک ایسے درخت کی مانند ہے جس کی چھاؤں اپنے بچوں کو غموں کی دھوپ سے بچائے رکھتی ہے،آج ہم جو بھی کامیابیاں طے کر رہے ہیں، زندگی کی گنگناہٹ اور خوشیوں کے سارے رنگ والدین کی بدولت ہی ممکن ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری فاروق وڑائچ، حاجی اسجداقبال وڑائچ، چوہدری انصراقبال وڑائچ اورچوہدری آصف اقبال وڑائچ کے والد چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی وفات پراہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عبدالخالق کانجو، چوہدری عثمان وڑائچ، ڈاکٹراعجازتنویر، لیاقت گل، کاشف بخاری ودیگر بھی موجودتھے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اوربلنددرجات کے لیے دعاکی اورلواحقین کوصبرجمیل کی تلقین کی۔
تعزیت