جہانیاں: اندھا قتل ٹریس‘ ملزم 48گھنٹے بعد گرفتار‘ تحقیقات شروع

    جہانیاں: اندھا قتل ٹریس‘ ملزم 48گھنٹے بعد گرفتار‘ تحقیقات شروع

  

اڈا پل چودہ (نامہ نگار)اندھے قتل کے ملزم 48 گھنٹے بعد گرفتارکرلیے گئے مقتول کے دوست نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک نمبر 106 دس آر کے رہائشی 24 سالہ زوہیب کو گاؤں کے قریب نہر کنارے قتل کردیا گیا تھا, پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسے ایک فٹ کے فاصلے سے سر کے پیچھے فائر کرکے قتل کیا گیا تھا, ایس ایچ او تھانہ جہانیاں غلام صابر قریشی نے ڈی پی او خانیوال علی وسیم کی ہدایت پر فوری تحقیقات(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

آغاز کرکے 48 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا, ملزم اشفاق نے پولیس کو بتایا کہ زوہیب کے اسکی بھابی کے ساتھ تعلقات تھے, اس نے اپنے ایک اور دوست نعمان کے ساتھ مل کر مشترکہ دوست زوہیب کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جس کے تحت اسے افطاری کے بعد نہر کنارے لے جا کر اسکے سر میں فائر مار کر قتل کیا, پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مار کر ملزم اشفاق کے ساتھی نعمان کو بھی گرفتار کرلیا, ڈی پی او خانیوال علی وسیم نے ایس ایچ او غلام صابر کو مسلسل 4 اندھے قتل کے کیس چند گھنٹوں میں ٹریس کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -