موبائل تنازعہ پر نوجوان قتل‘ حادثے میں فتح پور کی نرس جاں بحق

  موبائل تنازعہ پر نوجوان قتل‘ حادثے میں فتح پور کی نرس جاں بحق

  

ملتان‘ فتح پور‘ شادن لُنڈ (نیوز رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم سے ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور کی نرس جاں بحق، ایک نرس اور رکشہ ڈرائیور شدیدزخمی ہوگئے کروڑ روڑ چک نمبر 109 ایم ایل میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ہوا، ٹی ایچ کیو ہسپتا ل فتح پورکی نرسیں ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہی تھیں، اسماء دختر محمد شریف سکنہ 99ایم ایل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق، سعدیہ دختر محمد جہانگیر سکنہ 104ایم ایل،محمد اشرف(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور ریفر کیا گیا، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔ حسن سوالی کے قریب ریسکیو1122نامعلوم شخص کی حالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جو دم توڑ گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم شخص کو قلب حرارت بند ہونے کی وجہ سے طبی امداد کے بعد ریسکیو1122نے منتقل کیا گیا تھا جو زندگی کی بازی ہار گیا،نشتر چوکی پولیس نے نامعلوم شخص کی نعش سرد خانہ رکھوانے کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دی،تاہم کوئی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ تھانہ کالا کے علاقہ بیگ چوک پر موبائل کے تنازعہ پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا۔ تھانہ کالا کے علاقہ بیگ چوک پر منظورحسین بیگ اور ریاض حسین بیگ جو کہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں کے درمیان موبائل کے لین دین پر تنازعہ ہوگیا جس پر ریاض حسین بیگ نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے منظور حسین بیگ کو شدید زخمی کردیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمی کو آر ایچ سی کالا شفٹ کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -