لاہورہائیکورٹ کا نجی میڈیکل کالجوں کوجلد داخلوں کا عمل مکمل کرنیکاحکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں خالی نشستوں پرجلدازجلد داخلوں کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ حکم ری ایڈمشن داخلہ پالیسی کے خلاف علی ضیام طیب سمیت متعددطلبا کی درخواستوں کی سماعت کے دوران جاری کیا۔فاضل جج نے قراردیا کہ کم میرٹ والوں کا جہاں حق بنے گا،انہیں وہاں ہی داخلہ دیا جائے گا،عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نجی میڈیکل کالجوں میں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
داخلوں سے متعلق دونوں فہرستوں کو یکجا کرکے آج 5مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،عدالت نے قراردیا کہ حتمی فہرست کاجائزہ لینے کے بعد اسے ڈسپلے کرنے کا حکم جاری کیا جائے گا،گزشتہ روز وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت میڈیکل کالجوں کے داخلوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق فہرست عدالت میں پیش کی گئی اور یو ایچ ایس کی جانب سے عدالت کو میڈیکل کالجوں کے داخلوں کی اپ گریڈیشن بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
داخلوں کا حکم