قادیانی مسلسل توہین عدالت کا ارتکاب کر رہے ہیں،عاکف سعید

قادیانی مسلسل توہین عدالت کا ارتکاب کر رہے ہیں،عاکف سعید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ 1974ء میں قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا گیا۔ قادیانیوں کے سربراہ مرزا ناصر نے قادیانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی۔ بعدازاں علماء کرام کے سوالات کا اطمینان بخش جواب نہ دینے کی وجہ سے اُنھیں غیر مسلم قرار دے دیاگیا۔

لیکن قادیانیوں نے پاکستان کی عوامی نمائندہ اسمبلی کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اُنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ وہ اکثر پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -