مخصوص اوقات میں دکانیں کھولنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع

مخصوص اوقات میں دکانیں کھولنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تاجروں کو مختص کردہ اوقات کیلئے دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب حکومت مختص اوقات کیلئے تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔دو ماہ سے دکانیں بندہونے سے تاجر فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔تاجر برادری کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

حکومت کسی صورت تاجروں کو ایسے بے یارومددگار نہیں چھوڑ سکتی۔تاجر برداری روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنسز کررہی ہے لیکن حکومت تاجروں کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کررہی ہے تو تاجروں کے معاملے پر بھی حکومت غور کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -