ضلعی افسران کے احساس سنٹرز اور سبزی منڈیوں کے دورے

ضلعی افسران کے احساس سنٹرز اور سبزی منڈیوں کے دورے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران احساس کفالت پروگرام کے تحت سنٹرز میں دورے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے احساس کفالت سنٹر باغبانپورہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے احساس کفالت سنٹر شاہدرہ اور ریٹی گن روڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ افسران نے سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں گراں فروشی، تجاوزات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔

اورسیکرٹری مارکیٹ کو منڈی میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروانے کی ہدایت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -