دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی ملتی ہے،عبدالعزیزعابد

دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی ملتی ہے،عبدالعزیزعابد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مدد کا عمل عبادت اور اللہ کی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے اور اسی جذبے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل وقت میں شہر لاہور کے ضرورت مند اور مستحق افراد کو یونین کونسلز کی سطح پر الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے ڈور ٹو ڈور فوڈ پیکیج فراہم کررہی ہے جبکہ فوڈ پیکیج کی فراہمی کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن شہرکے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز حضرات کو حفاظتی کٹس اور سامان بھی فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر کے پبلک مقامات مساجد، پولیس اسٹیشن، میڈیا ہاوسز سمیت سرکاری و نجی اداروں میں ڈیس انفیکشن سپرے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اور کورونا مریضوں کے ٹیسٹ اور تشخیص کیلئے پنجاب کی پہلی کووڈ19 ٹیسٹنگ لیب شہر لاہور میں چوک چوبرجی میں لیب کا افتتاح گذشتہ دنوں کردیا گیا ہے جہاں تمام لبیاٹریوں سے کم ترین ریٹ صرف 3 ہزار روپے میں 31 مئی تک ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیشہ کی طرح اب بھی الخدمت فاؤنڈیشن اہل لاہور کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فوڈ بینک نمبر 11 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی و دیگر عہدیداران موجود تھے۔