وزیر اعظم کورونا کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں،اعجاز چودھری

وزیر اعظم کورونا کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں، عوام سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں، طے شدہد ایس اوپیز پر عملدرآمد اشد ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ نسلوں کی جنگ لڑرہے ہیں،عوام بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں مستحق طبقے کی مالی امداد کرنے میں حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت غریب خاندانوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لئے امدادی پیکیج اور کرونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کے لئے فی کس بارہ ہزار مالی امداد کا عمران خان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کھولنے کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا۔

، لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ورنہ کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔ وہ گذشتہ روز این اے 133 کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے مزید کہاکہ صوبے بھر میں کرونا کے مریضوں کے لئے قرنطینہ سنٹر اور علاج معالجے کے لئے انتظامات کئے ہیں، اپوزیشن منفی پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آ رہی، شہباز شریف کی نیب میں پیشی سے ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، سب سے زیادہ منی لانڈرنگ شہبازشریف نے کی ہے، چیخنے چلانے کی بجائے نیب کے سوالا ت کے جواب دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -