کفالت احساس پروگرام کا آڈٹ ضروری ہے،بیلم حسنین

کفالت احساس پروگرام کا آڈٹ ضروری ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ کفالت احساس پروگرام کا آڈٹ ہونا ضروری ہے۔ وزیراعظم اپنے بیان پر قائم رہے۔ پیپلزپارٹی نے چار حکومتیں کی اور تمام ایسے پراجیکٹ کا آڈٹ کروایا۔ رمضان میں ہر چیز سستی ہونی چاہئے تھی مگر مہنگائی کنٹرول نہیں کی۔ لاک ڈاؤن کے اثرات بہت دیر تک رہیں گے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومتی وزراء کی کارکردگی بہت خراب ہے وہ صرف بیان بازی پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاقی کابینہ ملک کی معاشی سیاسی صورتحال پر غور نہیں کرتی۔ ٹائیگر فورس نے آج 11 رمضان ہوچکا ہے کہاں مہنگائی کنٹرول کی یا حکومتی فوائد کسی بازار میں نظر آئے۔

  سبزی اور پھل لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفالت پروگرام کا سسٹم انتہائی سخت کردیا ہے کہ عام اور ان پڑھ آدمی، عورت کی سمجھ میں نہیں آتا ہے۔ عوام کی لمبی قطاریں ہر جگہ نظر آ رہی ہیں جبکہ سسٹم آسان ہونا چاہیے تھا اور لوگوں کا رش نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار افراد کو فوری احساس پروگرام کے تحت پیسے دیئے جائیں اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔ پیپلزپارٹی اس پر حکومت سے تعاون کو تیار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -