عوام عمران خان حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں،جاوید اقبال بٹ
لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری،بھوک اور افلاس سے عوام پہلے ہی تنگ آچکے ہیں،اب مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے،عوام عمران خان حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں اور وفاقی و پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔سوائے جھوٹ اور لالی پاپ کے حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔
،انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیز عمران خان کی مانی جا سکتی ہے کہ پاکستانی عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا گیا ہے،غیریب عوام اور سفید پوش لوگ بھکاری بنا دیئے گئے ہیں اور چور ڈاکوذخیرہ اندوز لو گ طاقتور بنا دیئے گئے ہیں۔پاکستان کی عوام ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکی ہے