کاروبار اور صنعتیں مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دی جائے،ضمیر بٹ
لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ،چیئرمین حاجی فدا حسین،صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ جان،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی،سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں مرحلہ وار کاروبار اور صنعتیں کھولنے کی اجازت دی جائے تا کہ مزدورں کو روزگار ملے اور کاروباری طبقے کو مشکلات کم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ یورپ اور امریکہ اس موذی وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن اب وہ ممالک بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، کے پی کے اور پنجاب میں کنسٹریکشن انڈسٹری سمیت دیگر صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن اس سے ملحقہ شعبہ جات کو بند رکھا گیا ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے لیبر بے روزگار ہو رہی ہے جبکہ بجلی و گیس کے کمرشل بل بھی ابھی تک موخر نہیں کئے گئے۔ اگر یہی صورتحال رہی توپاکستان کی معیشت پر دوررس منفی نتائج مرتب ہوں گے۔