پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہے،رمضان بھٹی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہے،رمضان بھٹی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی پی پی 166 اور شبیر مقبول جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ سینئر رہنما مسلم لیگ ن پی پی 166 نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاجارہا۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی سے کم قیمت پر تیل خریدکر عوام کو غیرمعمولی ریلیف دیناچاہئے تھا جس میں وہ بری طرح ناکام رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -