ظفر مرزا کا ایرانی وزیر صحت سے رابطہ، انسداد کورونا اقدامات پر مشاورت

ظفر مرزا کا ایرانی وزیر صحت سے رابطہ، انسداد کورونا اقدامات پر مشاورت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر نامکی نے ایران کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ ایران نے سماجی میل جول میں فاصلہ پر قومی پالیسی بنائی جسے پاکستان کیساتھ شیئر کریں گے۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کیے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر قائم کیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کی جاتی ہے۔ این سی او سی میں متعلقہ وزارتیں، سٹیک ہولڈرز اور عسکری ادارے مل کر اہم فیصلے کرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔انہوں نے ایرانی وزیر صحت کو بتایا کہ پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔ صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن سمیت یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں کو بند کیا جبکہ بڑے بڑے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -