پارٹی میں لوگ عمران خان کیلئے آئے، جہانگیر ترین کیلئے نہیں،زلفی بخاری

پارٹی میں لوگ عمران خان کیلئے آئے، جہانگیر ترین کیلئے نہیں،زلفی بخاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے لوگ پارٹی میں عمران خان کیلئے آئے تھے، جہانگیر ترین یا میرے لئے نہیں، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں، چینی آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ آئی ہے،جب تک یہ معاملہ مکمل طور پر سامنے نہیں آئے گا جہانگیر ترین سے متعلق وزیر اعظم کوئی غلط فہمی قائم نہیں کریں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں زلفی بخار ی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے لیے بہت کام کئے، حکومت سازی کے لئے چند لوگوں کو و ہی لے کر آئے لیکن وہ لوگ پارٹی میں عمران خان کیلئے آئے تھے، جہانگیر ترین یا میرے لئے نہیں۔ میرے علم میں کم از کم ایسا کچھ بھی نہیں کہ وہ پارٹی کیخلاف ہیں۔ انھوں نے پہلے بھی پی ٹی آئی کی خدمت کی ہے اور یقین ہے کہ آئندہ بھی کریں گے۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -