حکومت ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،نو از اعوان

حکومت ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،نو از اعوان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل لاہور ڈویژن ملک نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیرا علی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کی متوقع تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگر کرپٹ لیگ کے ترجمانوں کو منفی پراپیگنڈے سے فرصت ملے تو لاہور سمیت پورے صوبے کا دورہ کریں ان پر حقائق واضح ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہرگز مایوس نہیں اور ہم ان حالات کو اپنی طاقت میں بدلیں گے۔

حکومت نے ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے اس کے ساتھ رینڈم ٹیسٹنگ کا بھی آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -