ثمینہ خاور حیات مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کی صدر مقرر

ثمینہ خاور حیات مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کی صدر مقرر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدی پرویز الہٰی کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی سینئر رکن و سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خاور حیات کو مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

دریں اثنا ء پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین، صدر پنجاب و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی،مسلم لیگی رہنما چوہدری مونس الہٰی، پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینٹیر کامل علی آغا،سینیئر نائب صدر پنجاب چوہدری محمد سلیم بریار،سیکرٹری اطلاعات پنجاب میاں عمران مسعود،میاں محمد منیر سابق ایم این اے و سینئر نائب صدر پنجاب نے ثمینہ خاور حیات کو پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس عہدہ سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے پلیٹ فارم سے اپنی بہترین خدمات سرانجام دی گی اور مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کو پنجاب بھر میں مزید فعال، منظم اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -