تنخواہوں میں کٹوتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،سیف الملوک

تنخواہوں میں کٹوتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ مو جودہ حکو مت نے اپنے احمقانہ فیصلو ں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ نااہل حکو مت ہے کرونا کے نام پر گورنمٹ ملازمین کی تنخواؤں میں کٹوتی اور پھر واپسی حکو مت کی بوکھلا ئٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔عقیدہ ختم نبو ت پر کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے ہمارا مطا لبہ ہے کہ حکو مت قادیا نیوں کو اقلیتی کمیشن میں شمو لیت کا فیصلہ فوری واپس لے۔ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز انہو ں نے کھو کھر پیلس میں راشن کی تقسیم کے مو قع پر میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت نے نا اہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے پہ در پہ احمقانہ فیصلو ں کی وجہ سے عوام کی زندگیا ں اجیرن کر رکھی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایک طرف تو مہنگا ئی کا جب بے قابو ہے تو دوسری طرف عوام کرونا کی وجہ سے پریشان ہے حکومت ابھی تک کرونا کو کنڑول کر نے میں ناکام ہے جس کی وجہ حکو مت کے احمقانہ فیصلے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ایک طرف تو حکو مت گو رنمنٹ ملا زمین کی تنخواؤں میں سے کٹوتی ہے تودوسری طرف جب یہ سڑکو ں پر آتے ہیں تو پھر واپس لے لیتی ہے یہ سب حکو مت کی بوکھلائٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کا قادیا نیو ں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کر نے کی منظوری دینا مسلما نوں کے جزبا ت سے کھیلنے کے مترادف ہے حکومت کو کوئی بھی مذہبی فیصلہ لینے سے پہلے ملک کی دینی جما عتوں سے مشاورت ضرور کر نی چاہیے اور جہاں تک بات قادیا نو ں کی کمیشن میں شمولیت کی ہے تو یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھنے والے حکو مت کی کسی بھی کھوکھلی دلیل کو قبول نہیں کر یں گے۔انہو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکو مت اپنے اس فیصلہ کو فوری طور پر واپس لے۔