بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،43بوگس کنکشن منقطع

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،43بوگس کنکشن منقطع

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای شیخوپورہ سرکل آصف ندیم کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او راوی ریان عظیم بٹ نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ ونڈیالہ ناصر، بھینوالا گاؤں اور رکھ بلی حیات ٹاؤن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اوراس دوران 33میٹر ڈائریکٹ سپلائی جبکہ 3میٹر شنٹ لگا کربجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔آپریشن کے دوران ان کے کنکشن منقطع کر کے 64 ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -