آن لائن امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ترجمان پی یو

آن لائن امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ترجمان پی یو

  

لاہور) پ ر)پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈگری کے آن لائن امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف تجاویز اور سفارشات زیر غور ہیں اور اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی طلباء وطالبات کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا طریقہ مثلا کوئز، اسائنمنٹس، منی پراجیکٹس، سبجیکٹو، آبجیکٹو یا ایم سی کیوز وغیر سے متعلق بھی حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں امتحانات ملتوی کر دئیے گئے تھے اور کسی بھی امتحان کی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے سلسلے میں حتمی فیصلے ہوتے ہی طلباء و طالبات کو سرکاری طور پر پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہ کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے ای میل ایڈریس وغیرہ درج کرائیں تاکہ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہوتے ہی انہیں آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات مصدقہ معلومات کے لئے صرف پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -