لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسمارٹ پراجیکٹ کا آغاز

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسمارٹ پراجیکٹ کا آغاز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسمارٹ یونیورسٹی پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا. اس پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی کی 7 بڑی عمارتوں میں 150 سے زائد ایکسیس پوائنٹس انسٹال کیے جائیں گے۔ اس سے 16000 کے قریب سٹوڈنٹس اور تمام یونیورسٹی سٹاف کو وائی فائی تک مکمل رسائی ہوگی۔ اس پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی کی انٹرنیٹ بینڈوتھ میں بھی اضافہ کیا جائے گا جس سے یونیورسٹی میں انٹرنیٹ تک رسائی اور رفتار میں مزید بہتری آئے گی۔

منصوبے میں نئی سوشل سائنسز کی عمارت سمیت تمام ہاسٹلز کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایچ ای سی اگلے 5 سال کے لئے پی ای آر این بل میں ادائیگی کے لئے فی پرل 20 ڈالر کی واپسی کرے گی اس میں وارنٹی، بحالی اور اپ گریڈیشن شامل ہو گی۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایچ ای سی کے ساتھ معاہدے کے تحت ایل سی ڈبلیو یو میں اسمارٹ یونیورسٹی پروجیکٹ کی تعیناتی شروع کردی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یونیورسٹی آن لائن ٹیچنگ کا آغاز کر رہی ہے اور اس منصوبے کے تحت یونیورسٹی میں شروع کئے گئے ایل ایم ایس,آن لائن کورس ڈائریکٹری,امتحانات اور یونیورسٹی پورٹل بھی اس نیٹ ورک کے تحت چلائے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -